9 اپریل 2025 - 14:48
مصر جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے، صہیونی ذرائع

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ مصر نے ـ کیمپ ڈیویڈ ـ معاہدے کے بعد پہلی بار ـ بڑی تعداد میں ٹینکوں اور بھاری فوجی سازوسامان کو مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب تعینات کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے اخباری ویب گاہ nziv کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ چند ہی گھنٹوں میں اس ریاست کے سیارچوں نے مصر سے فیلا ڈیلفیا (صلاح الدین) کے راستے پر مصری افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت ریکارڈ کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس وقت بڑی تعداد میں مصری ٹینک اور بھاری فوجی سازوسامان، کیمپ ڈیویڈ کے بعد پہلی بار اس علاقے میں پہنچایا گیا ہے؛ یہ مصری کاروائی بالکل غیر معمولی ہے جس نے صہیونی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
کچھ صہیونی ذرائع نے لکھا: مصری اقدامات "غیر معمولی فوجی تیاری" کے زمرے میں آتے ہيں اور مصریوں نے اس علاقے میں مصری ساختہ فضائی ـ میزائل دفاعی نظام "S-300" ـ کو بھی علاقے میں تعینات کیا ہے۔
غاصب صہیونی ریاست کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والی مصری حکومت کے رویے سے باخبر بعض ذرائع نے سوال اٹھایا ہے کہ: مصر کس منظرنامے کے لئے تیار ہو رہا ہے: اسرائیل کے خلاف حقیقی جنگ یا پھر سرحدوں کو کھولنا اور اسرائیل کو مصر پر اسرائیلی قبضے کے لئے ماحول فراہم کرنا؟! 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha